Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھائی نے بیوی کو منانے میں مدد نہ دی، بھتیجے کو قتل کردیا

'بیوی کو منانے کیلئے بھائی کی مدد چاہی، انکار پر بھتیجے کو قتل کردیا'
شائع 29 نومبر 2022 10:49am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخوپورہ میں قتل ہونے والے بچے کا قاتل سگا چچا نکلا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیر سیفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ سالہ محمد علی کی لاش 6 نومبر کو نہر کنارے ملی تھی۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ بچے کو اس کے چچا نے اغوا کے بعد قتل کیا۔

ایس پی منیر سیفی کے مطابق ملزم سلمان کی بیوی جھگڑے کے بعد میکے چلی گئی تھی، ملزم نے بیوی کو منانے کیلئے بھائی کی مدد چاہی لیکن بھائی کے انکار کرنے پر ملزم نے اس کے کمسن بیٹے کو اغوا کیا اور بعد ازاں قتل کردیا۔

Murder

child murder