Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: ٹک ٹاکر کے قتل کا ڈراپ سین، بڑا بھائی قاتل نکلا

ملزم نے والد کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔
شائع 29 نومبر 2022 10:17am
مقتول ٹک ٹاکر
مقتول ٹک ٹاکر

فیصل آباد کے ملت ٹاؤن میں 19 سالہ ٹک ٹاکر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم تیمور نے نامعلوم افراد کے حملہ کرنے کا ڈرامہ رچایا تھا، 18 روز بعد ملزم نے والد کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

اس حوالے سے ملزم کا کہنا ہے کہ والدین چھوٹے بھائی سے زیادہ پیار کرتے تھے، حسد میں آکر قتل کردیا، چھوٹے بھائی کو گلے پر چھری چلا کر قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے سامنے پیش ہونے سے قبل ملزم نے عبوری ضمانت بھی کروالی۔

Faisalabad

TikToker

Crime