جمہوری اورخوشحال پاکستان ہمارے مفاد میں ہے، امریکا
امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایک جمہوری اورخوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، امریکا پاکستان میں آئینی اور جمہوری اصولوں کے پرامن تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستان نئے آرمی چیف کی تقرری اور پاکستان امریکہ سٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے بارے میں توقعات کے حوالے سے سوالات کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے مقصد سے اسلام آباد کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ اپنی طویل المدتی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
اس حوالے سے مزیدکہا گیا ہے امریکا پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے ساتھ اپنی طویل مدتی شراکت داری کو سراہتے ہیں۔
محکمہ خارجہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق براہ راست تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
Comments are closed on this story.