Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکیہ چھالیہ لیکر جانے والے ہوشیار باش

ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے
شائع 28 نومبر 2022 02:20pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ترکیہ جانے والے مسافروں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ چھالیہ لے جانے سے مکمل گریز کریں کیونکہ چھالیہ ترکی لے جانے پر پابندی ہوگی۔

ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے اسی لئے چھالیہ ترکی لے جانے سے ان کے قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ ترکیہ جانے والے مسافرسختی سے ان کے قانون کی پیروی کریں، (سی اے اے) نے ترکیہ جانے والی تمام ایئر لائنز اوراداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پاکستان

Turkey

Civil Aviation Authority