Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آکراچھا لگ رہا ہے، کوچ انگلش کرکٹ ٹیم

شاہین آفریدی بہترین فاسٹ بولر ہیں، رینڈن میکلم
شائع 28 نومبر 2022 01:46pm
اسکرین گریب/ پی سی بی ٹوئٹر
اسکرین گریب/ پی سی بی ٹوئٹر

برینڈن میکلم نے کہا کہ ایک لمبےعرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی جو پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑا چیلنجنگ رہا ہے۔

راولپنڈی میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میکلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آکراچھا لگ رہا ہے ہم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اور طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی ہوئی جو پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے بڑا چیلنجنگ رہا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے مشہور پاکستانی کرکٹرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین فاسٹ بولر ہیں۔

واضح رہے کہ پاک انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا آغازیکم دسمبرسے ہونے جارہا ہے پہلا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں مصروف ہیں۔

rawalpindi

PCB

England

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs England

pakistani crickters