Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم

جلد از جلد آڈٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے، سپریم کورٹ
شائع 28 نومبر 2022 12:57pm
سپریم کورٹ (فوٹو:فائل)
سپریم کورٹ (فوٹو:فائل)

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا۔

گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا کہ جلد از جلد آڈٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے، 2 دسمبر 2019 سے 20 جون 2022 تک کا آ ڈٹ کرے گی، گن کلب اور سی ڈی اے کے درمیان زمین لیز کا معاملہ پر مجاز اتھارٹی فیصلہ کرے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں گن کلب کی جانب سے اسلحہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، موجودہ کمیٹی کی جانب سے آڈٹ بھی نہیں کروایا جا رہا ہے، نعیم بخاری نے کہا گزشتہ ادوار میں فیصل سخی بٹ ،دانیال عزیز اور خرم خان کی سیاسی تقرریاں ہوئیں، انٹرنل آڈٹ ہر سال ہو رہا ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا بینچ کے ایک ممبر کیس نہیں سننا چاہتے، ایک سو اسی کروڑ کی ادائیگی متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے ہم کچھ نہیں کریں گے، قومی اثاثہ ہے جس کو ہم صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں، حکومت جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو سنبھالے۔

عدالت نے سماعت فروری تک ملتوی کردی۔

پاکستان

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan