جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17ویں سربراہ کے طور پر کمان سنبھال لی
جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے نئے آرمی چیف کاعہدہ سنبھال لیا۔
جنرل عاصم منیرنے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی پُروقار تقریب میں سپہ سالار کا منصب سنبھالا، ریٹائرہونے والے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے حوالے کی۔
جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کا چارج سنبھالیں گے۔
1976 سے قبل بری فوج کے سربراہ کو کمانڈران چیف کہا جاتا تھا۔ 1947 سے 1972 تک پاکستان میں کل 6 کمانڈر اِن چیف گزرے ہیں۔ اس اعتبار سے جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کے 17ویں سربراہ ہیں۔
جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف مقررکرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی، آرمی چیف کی تقرری کی سمری پر صدر نے اسی روز دستخط کیے۔
جنرل سید عاصم منیر نے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اوراعتماد پر شکریہ ادا کیا۔
وزارت دفاع نے 29 نومبرسے 3 سال کی مدت کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
جنرل عاصم منیرنے آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا سے تربیت مکمل کی، بہترین کارکردگی پرانہیں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، 23 فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، 2014ء میں کمانڈرفورس کمانڈ ناردرن ایریا، 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جینس مقررہوئے، اکتوبر 2018ء میں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا، جون 2019ء میں کور کمانڈرگوجرانوالہ تعیناتی ہوئی۔
فورسٹارکے عہدے پرترقی کے وقت جنرل عاصم کوارٹرماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اپنی 6 سالہ مدت پوری کرنے والے جنرل قمرجاوید باجوہ آج ریٹائر ہوئے، انہوں نے گزشتہ روزصدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
کمان تبدیلی کی تقریب
پاک فوج میں کمان تبدیلی کی پُر وقار تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر حاضری بھی دی۔
تقریب میں سینئر فوجی حکام اور سابق عسکری قیادت بھی شریک ہوئے۔
جنرل باجوہ ”بیٹن آف کمانڈ“ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سپرد کی۔
جنرل سید عاصم منیرنے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں اوراعتماد پرشکریہ ادا کیا۔
سال 1947 سے 2022 تک پاک فوج کی کمان سنبھالنے والے جنرلز
-
جنرل سر فرینک والٹر میسروی 15 اگست 1947 سے لیکر 10 فروری 1948 تک
-
جنرل سر ڈوگلس ڈیوڈ گریسی 11 فروری 1948 سے لیکر 16 جنوری 1951 تک
-
فیلڈ مارشل محمد ایوب خان 17 جنوری سے لیکر 27 اکتوبر 1958 تک
-
جنرل محمد موسیٰ خان 27 اکتوبر 1958 سے لیکر 17 ستمبر1966 تک
-
جنرل آغا محمد یحیٰ خان 18 ستمبر 1966 سے لیکر 20 دسمبر 1971 تک
-
لیفٹیننٹ جنرل گل حسن خان 20 دسمبر 1971 سے لیکر 3 مارچ 1972 تک
-
جنرل ٹکا خان 3 مارچ 1972 سے لیکر 1 مارچ 1976 تک
-
جنرل محمد ضیاءالحق 1 مارچ سے لیکر 17 اگست 1988 تک
-
جنرل مرزا اسلم بیگ 17 اگست 1988 سے لیکر 16 اگست 1991 تک
-
جنرل آصف نواز جنجوعہ 16 اگست 1991 سے لیکر 8 جنوری 1993 تک
-
جنرل عبدالوحید کاکڑ 11 جنوری 1993 سے لیکر 12 جنوری 1996 تک
-
جنرل جہانگیر کرامت 12 جنوری 1996 سے لیکر 6 اکتوبر 1998 تک
-
جنرل پرویز مشرف 6 اکتوبر 1998 سے لیکر 29 نومبر 2007 تک
-
جنرل اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر 2007 سے لیکر 29 نومبر 2013 تک
-
جنرل راحیل شریف 29 نومبر 2013 سے لیکر 29 نومبر 2016 تک
-
جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2016 سے لیکر 29 نومبر 2022 تک
Comments are closed on this story.