Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمبلی تحلیل کا بیان، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان

اسمبلی سے ہزگز مستعفی نہیں ہونگے، انجنیئر فہیم
شائع 27 نومبر 2022 02:04pm
انجنیئر فہیم (فوٹو:فائل)
انجنیئر فہیم (فوٹو:فائل)

خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی مخالف آوازیں اٹھنے لگیں، پارٹی کے اپنے ہی ممبر صوبائی اسمبلی انجنیئر فہیم نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کرتے ہونے فاروڈ بلاک کا اشارہ دے دیا۔

انجینئر فہیم نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سے ہزگز مستعفی نہیں ہونگے،میں اسمبلی کے سات کمیٹیوں کا ممبر ہوں دیگر اراکین بھی رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال اراکین سے مشاورت کے بعد حکمت عملی مرتب کریں گے۔

انجینئر فہیم پشاور کے حلقے پی کے 72 سے منتخب ہوئے تھے۔

KPK

KPK Assembly

Engineer Faheem