Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرمملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر پرسوں کابل جائیں گی، ذرائع

حنا ربانی کھر کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی کابل جائے گا، ذرائع
شائع 27 نومبر 2022 02:06pm
تصویر: پی ٹی آئی نیوز ایجنسی
تصویر: پی ٹی آئی نیوز ایجنسی

پاکستان نے افغانستان سے تعلقات کے فروغ اور افغان عوام کی بھرپورمدد کے اعادے کے لئے اپنا اعلیٰ وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر وزیرمملکت امورخارجہ حنا ربانی کھروفد کے ہمراہ منگل کو کابل جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حنا ربانی کھر کا افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کےعلاوہ افغان وزیراعظم سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان وزیرخارجہ سے منگل کے روز مذاکرات ہوں گے جبکہ حنا ربانی کھراورملا امیر متقی روابط کے فروغ پر بات کریں گے۔

afghanistan

پاکستان

hina rabbani khar