Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے: فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
شائع 27 نومبر 2022 10:33am
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفی دینے کےفیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔ بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کی تہس نہس کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات راولپنڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، ان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لئے فوری الیکشن نا گزیر ہے، کرائے کے حکمران الیکشن میں آنے سے بھاگتے ہیں۔ان کو پتا ہے کہ الیکشن میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔

pti

punjab

Fayaz Ul Hassan