Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہداد کوٹ ٹریفک حادثہ، میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، پولیس
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2022 12:13pm
حادثے کا شکار ہونے والی کار مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ تصویر نمائندہ آج نیوز
حادثے کا شکار ہونے والی کار مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ تصویر نمائندہ آج نیوز

شہداد کوٹ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے باعث میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ضلع قمبر شہداد کوٹ کے تھانہ وگن پکو بائی پاس روڈ خیرپور جوسو کے مقام پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوگیا۔

ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ لاڑکانہ کے مطابق تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

حادثے کا شکار خاندان کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل نوڈیرو سے ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور کار کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

کارحادثے کا شکار 5 افراد کی نعشین شعبہ حادثات لاڑکانہ پہنچا دیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد میں سید مٹھل شاہ، سید اسماعیل شاہ، 12 سالہ سید بی بی منشا، سید عظیم شاہ اور بی بی صابرہ شاہ شامل ہیں۔

sindh

Road Accident