Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حیران ہوں کہ کس تیزی سے ہم ایک فاشسٹ ریاست بن رہے ہیں‘

کیوں کوئی اعظم سواتی کے درد کو محسوس نہیں کرسکتا۔
شائع 27 نومبر 2022 10:02am
عمران خان ــــــ تصویر انسٹاگرام
عمران خان ــــــ تصویر انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حیران ہوں کہ کس تیزی سے ہم ایک فاشسٹ ریاست بن رہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں عمران خان نے کہا کہ کیوں کوئی اعظم سواتی کے درد اور اس کے خاندان کو دی جانے والی تکالیف کو محسوس نہیں کرسکتا؟۔

اس سے قبل، متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ٹیم نے اعظم سواتی کو اسلام آباد میں فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔

گرفتاری کے بعد اعظم سواتی نے کہا کہ میں بھاگنے والا نہیں، خود ان کے ساتھ جارہا ہوں، آج یہ مجسٹریٹ کا وارنٹ لیکر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے۔

pti

imran khan

ٹویٹر

Azam Khan Swati