Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی اصولوں کیلئے لڑ رہے ہیں، اسد عمر

الفاظ کے استعمال پر ان سے اختلاف ہوسکتا ہے۔
شائع 27 نومبر 2022 09:22am
اسد عمر (فوٹو:فائل)
اسد عمر (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس وقار سے اعظم سواتی نے گرفتاری دی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اصولوں کیلئے لڑرہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں اسد عمر نے کہا کہ الفاظ کے استعمال پر ان سے اختلاف ہوسکتا ہے، لیکن کوئی اس پراختلاف نہیں کرسکتا کہ جو ہو قانون کے دائرے میں ہو۔

شیریں مزاری نے کہا کہ اعظم سواتی کو آزادی مارچ میں تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا، سواتی نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہواتھا، کیا یہ کوئی جرم ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا سینیٹ چیئرمین نے پھر ان کی گرفتاری کی اجازت دی۔

پی ٹی آئی رہنما تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ اعظم سواتی کی ایک بار پھر گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، وہ کئی ہفتوں تک انصاف کے دربدر بھٹکتے رہے۔

اعظم سواتی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی آواز نہ اٹھاتے تو کسی اور سے زیادتی ہوتی، ان کو ایک ٹوئٹ پر نشانہ بنایا گیا۔

pti

Azam Khan Swati

Asad Umer