Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کا گم شدہ لیپ ٹاپ کس پی ٹی آئی رہنما کے پاس ہے

پی ٹی آئی رہنما لیپ ٹاپ سمیت طلب۔۔۔
شائع 26 نومبر 2022 06:21pm
فیس بک /ارشد شریف
فیس بک /ارشد شریف

کینیا میں قتل کئے جانے والے سینیئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مقتول صحافی کا گم شدہ لیپ ٹاپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے مراد سعید کو ارشد شریف کے ایپل میک لیپ ٹاپ سمیت 28 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

مراد سعید کو بھیجے گئے طلبی نوٹس میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے لکھا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق جاننا ممکن ہوگا۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے قبل لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔

خط میں مراد سعید سے درخواست کی کہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔

خیال رہے کہ مراد سعید کہہ چکے ہیں ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔

Murad Saeed

arshad sharif death

Arshad Sharif Letter

laptop