عدالت نے پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت دینے کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا
انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر اتارنے اور ریلی گزرنے کی اجازت دینے کا معاملہ اسلام آباد کی انتظامیہ پر چھوڑ دیا۔
عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتے، قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے، این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے، توقع ہے ڈی سی قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔
pti
Islamabad High Court
court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.