Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دادو: سیلاب متاثرین اپنے ہنر سے بچوں کا پیٹ پالنے لگے

انتظامیہ کو ہماری بے بسی نظر نہیں آرہی ہے، متاثرین
شائع 26 نومبر 2022 01:24pm

سیلاب متاثرین حکومتی امداد کی راہ تکتے تکتے فاکاکشی کی زندگی سے تنگ آکر خیمہ بستیوں میں ہنر مند بن گئے، اپنے ہاتھوں کے ہنر سے سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپیاں بنا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے لگے۔

دادو کے سیلاب متاثرین انتظامیہ کی امداد کی راہ تکتے رہے مگر انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے لاعلم نظر آنے لگی، انتظامیہ کی لاعلمی نے سیلاب متاثرہ خواتین کو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے پیٹ گزر کرنے کے لیے ہاتھوں کے ہنر کی ماہرین بنا دیا۔

اس حوالے سے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں انتظامیہ نے ہمیں اکیلا چھوڑ دیا تھا پر ہم سب اپنی مدد آپ کے تحت کھلے آسمان تلے ہاتھوں کا ہنر سیکھ کر سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی بناکر کر اپنے بچوں کا پیٹ گزر کر رہے ہیں اور ان کی ضروری تعلیم بھی انکو دلوا رہے ہیں، تاحال انتظامیہ کو ہماری بے بسی نظر نہیں آرہی ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرے تاکہ سیلاب متاثرین کے چھوٹے چھوٹے بچے فاکاکشی والی زندگی سے بچ سکیں۔

پاکستان

sindh

Dadu