Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کارکنان کے قافلے پشاور ٹول پلازہ پر جمع ہونا شروع

خیبر اور مہمند کے قافلے ٹول پلازہ سے کچھ دیر میں روانہ ہونگے۔
شائع 26 نومبر 2022 09:12am

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے ممبران کے پی اسمبلی و کارکنان پشاور ٹول پلازہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔

پی ٹی آئی کارکنان پشاور، خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے کچھ دیر میں روانہ ہونگے، ملاکنڈ کا قافلہ صبح ساڑھے دس بجے کرنل شیر خان جبکہ صوابی کا قافلہ صوابی ٹول پلازہ سے روانہ ہوگا۔

نوشہرہ کا قافلہ صوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگا، ہزارہ کے قافلے ہزارہ موٹروے سے ساڑھے گیارہ بجے روانہ ہونگے، ساؤتھ ریجن کے قافلے براستہ سی پیک شرکت کرینگے۔ مردان سے پی ٹی آئی کے قافلے مردان ٹول پلازہ سے 10 بجے روانہ ہونگے۔

خیبرپختونخوا کے تمام قافلوں کو دوپہر 12:30 بجے تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ایم پی اے ارباب جہانداد کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے ہر ایم پی اے کو 1 ہزار کارکن لانے کی ہدایت کی ہے۔

pti

پاکستان

peshawar

Haqeeqi azadi march