Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکار کو قتل کرکے سویڈن فرار ہونے والے نثار کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

اہلکار نے پہلے فائر کیا، وہ دوبارہ فائر کرنے والا تھا اس لئے میں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی، ملزم
شائع 25 نومبر 2022 11:23pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم خرم نثار کا فائرنگ کے واقعے کی صورتحال سے متعلق ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

اپنے بیان میں ملزم خرم نثار نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر پولیس اہلکار کو قتل نہیں کیا بلکہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ حرکات و سکنات سے مشکوک ہو کر اپنی جان بچانے کے لئے گولی چلائی۔

ملزم کے مطابق پولیس نے مجھ پر اسلحہ رکھنے اور لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں بوٹ بیسن سے گرفتار کرنے کا کہا، میرے پاس 18 سال سے لائسنس یافتہ اسلحہ ہے لیکن اس سے پہلے میں نے کسی پر گولی نہیں چلائی۔

خرم نثار نے کہا کہ شاہین فورس کے اہلکار کا کام مجھے روکنا نہیں تھا، وہ بغیر وردی کے تھا جس نے اپنا کارڈ بھی نہیں دکھایا، پولیس اہلکار میری ویڈیو بناتے رہے، میں نے تھانہ جانے کا کہا لیکن انہوں نے کہا تھانے نہیں بلکہ کہیں اور جانا ہے۔

ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے پہلے فائر کیا مگر گولی نہیں چلی، وہ دوبارہ فائر کرنے والا تھا اس لئے میں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی کیونکہ مجھے لگا یہ مجھے اغوا کرنے آئے ہیں۔

ملزم خرم نے بیان میں کہا کہ اپنے سالے سے سفری دستاویزات منگوائے جو واقعے کے حوالے سے لا علم تھا، سالے کو بتایا تھا معمولی سی لڑائی ہوئی ہے۔

Karachi Firing

Defense Phase 5

Khurram Nisar