Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پراِن لینڈ ریونیو کے 2 افسران برطرف

دونوں افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں
شائع 25 نومبر 2022 03:42pm
تصویرسوشل میڈیا
تصویرسوشل میڈیا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کی جانب سے ٹیکس ادائیگی سے متعلق معلومات لیک ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اورڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو ظہور احمد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دونوں افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے ہی مبینہ طور پرڈیٹا لیک ہوا۔

عاطف نواز وڑائچ اورظہور احمد کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Army Chief

پاکستان