Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈونیشیا زلزلہ: ملبے تلے دبنے والا بچہ 2 روز بعد بحفاظت نکال لیا گیا

بچہ 48 گھنٹے تک گھر کے ملبے تلے دبا رہا
شائع 25 نومبر 2022 12:37pm
بچے کو باحفاظت نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔  اسکرین گریب
بچے کو باحفاظت نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسکرین گریب
سیانجور میں 5.6 شدت کا زلزلہ ستمبر2018 میں آیا تھا جس کے بعد یہ زلزلہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ـــ تصویر/اے ایف پی
سیانجور میں 5.6 شدت کا زلزلہ ستمبر2018 میں آیا تھا جس کے بعد یہ زلزلہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ـــ تصویر/اے ایف پی

کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔ ایسی ہی صورتحال انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں دیکھنے میں آئی جہاں زلزلے کے بعد دو دن تک ملبے تلے دبے رہنے والا 6 سالہ بچہ بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق بچہ 48 گھنٹے تک گھر کے ملبے تلے دبا رہا جسے بحفاظت نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا۔ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے دبے افراد اب بھی زندہ ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق انڈونیشیا میں زلزلے کے 4 روز بعد بھی آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے ساتھ ہی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہےکہ مغربی جاوا میں پیر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں 271 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

سیانجورمیں 5.6 شدت کا زلزلہ ستمبر2018 میں آیا تھا جس کے بعد یہ زلزلہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے۔

earthquake

Indonesia