Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تعیناتی کے گزٹ نوٹی فکیشنزجاری

نوٹی فیکیشن کا اطلاق 27 نومبرسے ہوگا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2022 11:13am
جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد۔ فوٹو — فائل
جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد۔ فوٹو — فائل

نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس کی تعیناتی اور ترقی کے گزٹ نوٹیفکیشنزجاری کردیے گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کو جنرل کےعہدے پرترقی دیتے ہوئے انہیں بطورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا گیا ہے جس کا اطلاق 27نومبرسے ہوگا۔

جنرل ساحرشمشاد مرزا کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل سیدعاصم منیرکو جنرل کےعہدے پرترقی دی گئی ہے، ان کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کااطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

جنرل عاصم منیرکی بطورآرمی چیف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

جنرل عاصم منیر29نومبرکوبطور17ویں آرمی چیف کی کمانڈسنبھالیں گے جبکہ جنرل ساحرشمشادمرزا27 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس کی کمانڈ سنبھالیں گے۔

ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کےآرٹیکل 243 چاراے، بی ،آرٹیکل 48 اورپاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت کی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی، جس کااطلاق 29 نومبر سے ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے نے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔ ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

پاکستان

New Army Chief