شراب لائسنس کیس : عثمان بزدارکی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، نیب رپورٹ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کے خلاف شراب لائسنس کیس کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔
نیب کی جانب سے عثمان بزادر کے خلاف شراب لائسنس کیس میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا گیا کہ سابق وزیراعلی کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عثمان بزدارکے خلاف انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی لیکن قانون کے تحت تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عثمان بزدار کو انکوئری میں طلبی کے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن انہوں نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
Usman Buzdar
cm punjab
lahore
مقبول ترین
Comments are closed on this story.