Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی مارچ: سب 26 نومبر کو پنڈی میں ایک بجے شرکت کریں، عمران خان کی اپیل

ہم حقیقی طور پر آزاد ہونے تک خاموش نہیں رہیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 24 نومبر 2022 11:33pm
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو — اسکیرن گریب/ سوشل میڈیا
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو — اسکیرن گریب/ سوشل میڈیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے عوام کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سب 26 نومبر کو راولپنڈی میں ایک بجے شرکت دے کر دنیا کو پیغام دے، میں اس حالت میں قوم کے لئے آ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی اس وقت ملتی ہے جب انصاف ہوتا ہے، قوم حقیقی آزاد ہوتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، لہٰذا ہم حقیقی طور پر آزاد ہونے تک خاموش نہیں رہیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز سمیت سلمان آفتاب اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کے اجلاس میں راولپنڈی جلسہ گاہ کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جب کہ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے مارچ قافلے روانگی کیلئےتیار ہیں اور کراچی سے قافلہ پنڈی کے لئے روانہ ہوچکا ہے۔

imran khan

Asad Umer

PTI march Rawalpindi

Politics Nov24 2022