Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ، آرمی چیف اور صدر مملکت بھی شریک

اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتے تو فاٸنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، آرمی چیف
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 11:49pm
آرمی چیف اور صدر مملکت کی تقریب میں ملاقات۔ فوٹو — پی سی بی
آرمی چیف اور صدر مملکت کی تقریب میں ملاقات۔ فوٹو — پی سی بی
گروپ فوٹو — پی سی بی
گروپ فوٹو — پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شرکت کرکے کھلاریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

عشائیے کی تقریب کے دوران جنرل باجوہ نے کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بات کی، آرمی چیف نے شاہین آفریدی سے انجری سے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے محنت کریں جب کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کیا جانا چاہیے۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹی20 فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہیں، لیڈرشپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے متعلق آرمی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے جب کہ بھارت 10 وکٹوں سے ہارا اور اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتے تو فاٸنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ کا اپنے پسندیدہ کھیلوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ انہیں ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے اور وہ کھیلوں کی بہتری کے لئے اپنی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہیں، ٹیم نے ورلڈکپ ہارنے کے باوجود بہترین کرکٹ کھیلی، اب پورا پاکستان کرکٹ ایکسپرٹ بن چکا ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی قوم میں خوشیاں بکھرتے ہیں جب کہ قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے دُعا گو ہوں۔

COAS

PCB

اسلام آباد

General Qamar Javed Bajwa

Arif Alvi

T20 World Cup

ramiz raja