Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’صدر دستخط کرنے کے پابند ہیں، عمران خان سے مشورہ بے معنی ہوگا‘

جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف نامزدگی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی کا تبصرہ۔
شائع 24 نومبر 2022 04:15pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نامزد آرمی چیف ہیں اور صدر دستخط کرنے کے پابند ہیں، عمران خان سے مشورہ بے معنی ہوگا۔

عرفان قادر نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں کوئی ابہام ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری بھجوائے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی لاہور کے زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں وہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو فور اسٹار جنرل کے رینک پر ترقی دینے اور جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اورجنرل مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے عہدوں پر تعینات کرنے کی سمری ایوان صدر بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی سمری پردستخظ کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے سے قبل اہم تعیناتیوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔

آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت صدر اس سمری کو منظور کرنے کے پابند ہیں اگرچہ وہ اسے 25 دن کے لیے التوا کا شکار کر سکتے ہیں۔

Army chief appointment

Lieutenant General Asim Munir

Politics Nov24 2022