Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدرِ مملکت کی عمران خان سے ملاقات پر چوہدری شجاعت کا دلچسپ تبصرہ

عمران خان نے عارف علوی سے "کھیل" کا ذکر کیا تھا جس پر چوہدری شجاعت نے تبصرہ کیا۔
شائع 24 نومبر 2022 04:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے سلسلے میں عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی لاہور میں عمران خان سے کرکٹ میچ پر مشاورت کریں گے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عارف علوی راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سیریز پر مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے عارف علوی سے ”کھیل“ کا ذکر کیا تھا جس پر چوہدری شجاعت نے تبصرہ کیا۔

imran khan

President Arif Alvi

Politics Nov24 2022

Chaudhry Shujat Hussain