Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے راولپنڈی میں شروع ہوگا
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2022 09:31am
انگلش ٹیم کی پاکستان آمد ــ اسکرین گریب
انگلش ٹیم کی پاکستان آمد ــ اسکرین گریب
تصویربشکریہ پاکستان کرکر بورڈ
تصویربشکریہ پاکستان کرکر بورڈ
تصویربشکریہ پاکستان کرکربورڈ
تصویربشکریہ پاکستان کرکربورڈ

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

مہمان کھلاڑیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد میں تیاریاں جاری ہیں۔

قومی کھلاڑی اسلام آباد کلب میں مسلسل دوسرے روز ٹریننگ میں مصروف ہیں جبکہ 3 میچز کی سیریز کے لئے انگلش ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔

7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔

PCB

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs England