آرمی چیف تعیناتی روکنے کی پٹیشن مسترد، درخواستگزار پرجرمانہ عائد
ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے، عدالت
سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی گئی جبکہ درخواست گزار پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں آرمی چیف کی تقرری کچھ عرصہ روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزارکا موقف تھا کہ آرمی چیف تعیناتی فی الوقت روکی جائے ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں۔
عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر10 ہزارجرمانہ بھی عائد کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔
Army Chief
pakistan army
Sindh High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.