Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خونخوار شیرکا شہری پرحملہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موقع پرموجود لوگوں نے شیرکو قابوکرلیا
شائع 24 نومبر 2022 01:55pm
اسکرین گریب ٹوئٹر
اسکرین گریب ٹوئٹر

سعودی عرب میں خونخوارشیر نے اچانک ایک شخص پرحملہ کردیا لیکن خوش قسمتی سے موقع پرموجود لوگوں نے شیرکو قابو کرکے اُس شخص کی جان بچالی۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شیر کے سامنے کھڑا تھا کہ اچانک شیر نے اس پر حملہ کردیا۔

شیر نے جیسے ہی اُس شخص کو دبوچا، اِسی دوران وہاں موجود افراد اس شخص کو بچانے پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے مذکورہ واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے اس وڈیو کو دیکھا ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس قبل مقامی پولیس نے بریدہ شہرکے ریسٹ ہاؤس سے خلاف قانون 4 شیروں کو رکھنے پرشہریوں کو حراست میں لیا تھا۔

Saudia Arabia

مشرق وسطیٰ

wildlife

Lion