اسلام مخالف مواد کی اشاعت، پنجاب بورڈ نے نصابی کتاب پر پابندی عائد کردی
گیارہویں جماعت کی کتاب میں متنازع مواد شائع ہونے کا انکشاف پونے پر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ”آئینہ عمرانیات“ پر پابندی عائد کر دی۔
ماہرین تعلیم کی جانب سے اعتراضات اُٹھائے جانے کے بعد ہوش آیا تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے متنازع مواد والی کتاب پبلش کرنے پر نوٹس لیا۔
کتاب کے صفحہ 242 پر اسلام کو معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پردے کو بھی معاشرتی تبدیلی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عورتوں کو مردوں کے ساتھ چلنا ہوتا ہے، اس لئے یہ پردہ بھی ایک رکاوٹ ہے۔
کتاب کے مصنفین پروفیسر عبدالغفور رفیقی اور پروفیسر مس فرحت ہیں۔ جبکہ آئینہ عمرانیات نامی کتاب خالد بک ڈپو اردو بازار نے شائع کی تھی۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں متعدد کتابیں بغیر اجازت کے پرنٹ کی جا رہی ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ بغیر اجازت کتابوں کی پرنٹنگ روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔
ماہرین تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ کتابوں پر اعتراضات کیلئے اعلان کردہ شکایت سیل بھی قائم نہیں کیا جا رہا۔
Comments are closed on this story.