Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

برسوں بعد مقبوضہ بیت المقدس میں دو بم دھماکے، ایک ہلاک 15 زخمی

دھماکوں میں یروشلم کے بس اسٹیشنزکونشانہ بنایا گیا
شائع 23 نومبر 2022 12:59pm
دھماکے کے بعد ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسرائیلی پولیس تباہ شدہ بس کے پاس موجود ہیں، تصویر: روئٹرز
دھماکے کے بعد ایک بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسرائیلی پولیس تباہ شدہ بس کے پاس موجود ہیں، تصویر: روئٹرز
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار مقبوضہ یروشلم کے بس اسٹاپ پر ہونے والے دھماکے کے مقام پر کھڑا ہے، تصویر روئٹرز
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار مقبوضہ یروشلم کے بس اسٹاپ پر ہونے والے دھماکے کے مقام پر کھڑا ہے، تصویر روئٹرز

مقبوضہ یروشلم میں زوردار 2 دھماکوں کے دوران ایک شخص ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکوں میں یروشلم کے بس اسٹیشنزکونشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ کو مقبوضہ یروشلم کے ایک بس اسٹیشن پر بم حملے میں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

مقبوضہ یروشلم میں الگ الگ بس اسٹیشنز کو نشانہ بنانے والے دوہرے دھماکوں میں مزید 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نوٹ: خبرمیں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Blast

jerusalem