Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سمری آگئی، اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا‘

سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا
شائع 23 نومبر 2022 10:01am
سربراہ عوامی مسلم لیگ
سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اُسی سے جوڈو کراٹے کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تعنیاتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا، جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا، تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے جس کو بھی تعینات کیا اُسی سے جوڈو کراٹے کیے۔

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

ٹویٹر

Awami Muslim League