Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈکپ میں آج مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے

دن کا پہلا میچ مراکش اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا
شائع 23 نومبر 2022 09:47am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ نیو ٹی وی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ نیو ٹی وی

فٹبال ورلڈکپ 2022 میں آج مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے، دن کا پہلا میچ مراکش اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، اسپین، جرمنی اور بیلجیئم کی ٹیمیں بھی ان ایکشن ہوں گی۔

قطر میں کھیلے جارہے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا آج چوتھا روز ہے، آج گروپ ای اور گروپ ایف کے میچز ہوں گے۔

دن کا پہلا میچ البیت اسٹیڈیم میں مراکش اورکروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں جرمنی اور جاپان کا مقابلہ ہوگا ،خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ شام 6 بجے شیڈول ہے۔

رات 9 بجے اسپین اورکوسٹاریکا کے درمیان بھی جوڑ پڑے گا جبکہ دن کے آخری میچ میں بیلجیئم اور کینیڈا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football