Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک، پارٹی رہنما کو لوٹا قرار دے دیا

عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالنے والا ایک فون کال سے ڈر گیا، علی امین گنڈا پور
شائع 22 نومبر 2022 04:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں انہیں واٹس ایپ گروپ میں سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ پر برستے سنا جاسکتا ہے۔

مبینہ لیک آڈیو میں علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ اداروں کیلئے ریلیاں نکالنے والوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ ہشام انعام اللہ کے فنڈز بند کریں۔

علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کو لوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ ان کو ادارے الیکشن کیسے جتواتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا، ”فنڈ پی ٹی آئی سے لیتے ہیں ہشام انعام اللہ، اس کو فارغ کیا جائے پھر جاکر یہ اداروں کا تحفظ کرے، اداروں کے ساتھ کھڑا ہوجائے اور اداروں کے سر پر یہ جیت کر دکھائے، میں دیکھ لوں گا انشاء اللہ، ایسے لوگوں کو چھوڑنا ہی نہیں چاہئیے، وزیر اعلیٰ سے میری درخواست کہ اس کا سارا فنڈ بند کیا جائے، اداروں کے تحفظ کیلئے یہ ریلیاں نکالتا ہے اس کو شرم نہیں آتی۔“

علی امین نے واٹس گروپ میں مطالبہ کیا کہ ہشام انعام اللہ کو پی ٹی آئی آفیشل گروپ سے فارغ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالنے والا ایک فون کال سے ڈر گیا۔

Ali Amin Gandapur

audio leak