Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ میں آج 4 میچز کھیلے جائیں گے

قطر کے مختلف میدانوں میں ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں
شائع 22 نومبر 2022 03:02pm
فٹبال ورلڈ کپ کے قطر میں مقابلے جاری
فٹبال ورلڈ کپ کے قطر میں مقابلے جاری

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز آج 4 میچز کھیلے جارہے ہیں۔

لوسیل اسٹیڈیم میں 2 مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن ارجنٹائن اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

دن کے دوسرے میچ میں ڈنمارک اور تیونس کا ٹاکرا ہوگا، دونوں ٹیمیں ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں شام 6 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرے میچ میں میکسیکو اور پولینڈ کی ٹیمیں بھی ٹکرائیں گی، اسٹیڈیم نائن سیون فور میں میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔

دن کے آخری میچ میں دفاعی چیمپیئن فرانس اورآسٹریلیا دودو ہاتھ کریں گے، ال جنوب اسٹیڈیم میں میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football