Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرا دیا

ویلز اور امریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا
شائع 22 نومبر 2022 02:56pm
فوٹو۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔ رائٹرز

قطرمیں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے سینیگال کو 0-2 سے ہرا دیا جبکہ ویلز اور امریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

قطرمیں کھیلے جارہے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے دوسرے روز گروپ اے میں نیدرلینڈز نے سینیگال کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

83 منٹ تک کوئی ٹیم گول اسکورنہ کرسکی، 84 ویں منٹ میں گاکپو نے گول کرکے ڈچ ٹیم کو برتری دلادی۔

انجری ٹائم میں کلاسن نے گیند کو جال میں پہنچا کرنیدرلینڈز کی فتح یقینی بنادی۔

گروپ بی میں امریکا اور ویلز کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، امریکا نے 36ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی۔

82 ویں منٹ میں ویلز کو پنالٹی ملی جس پر کپتان گیرتھ بیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو شکست سے بچالیا۔

qatar

Netherlands

FIFA

Senegal

FIFA World Cup 2022

Qatar Football