Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر

'ملزم کار سوار خاتون کو اغوا کرنا چاہتا تھا'
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 11:43am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں شاہین فورس کی ہلاکت کے حوالے سے فائرنگ کےواقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔

مقتول اہلکار کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم لڑکی کو اغوا کررہا تھا کہ اہلکاروں نے گاڑی کو روکا۔

کار سوار ملزم مبینہ طور پر کسی خاتون کو اغواء کرنا چاہتا تھا کہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

اہلکار تفتیش کے لئے ملزم کو تھانے منتقل کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے ایک اہلکار گاڑی میں ملزم کے ساتھ سوار ہوا، اسی دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کردی، جس سے کار میں موجود اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اہلکار کو گولی مارتے اور تلخ کلامی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزم نے جیسے ہی گولی چلائی پولیس اہلکار زمین پر گرتا چلا گیا۔

firing incident

Defense Phase 5