Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکی طے پاگیا

وزیراعظم 25 اور 26 نومبر کو ترکیہ میں مصروف وقت گزاریں گے
شائع 22 نومبر 2022 08:40am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکی طے پاگیا، 25 اور 26 نومبر کو ترکیہ میں مصروف وقت گزاریں گے۔

وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات رواں ہفتے کے اختتام پر انقرہ میں ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے وہ اہم وزرا ءکے ہمراہ ترک صدر سے مذاکرات کریں گے، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جائےگا۔

مذاکرات مین اقتصادی تعاون تنظیم کے مجوزہ بینک کے قیام کے معاہدے پر مشاورت ہوگی، بلیک سی گرین انیشیٹو کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں پر بات چیت ہو گی جبکہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کا وفد جمعرات کو ترکیہ پہنچ جائے گا۔

PMLN

Turkey

PM Shehbaz Sharif