Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ افراد کمیشن کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں سیل قائم کردیئے گئے

شکایات وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ کو بھیجی جائیں گی، کنوینئر انکواری کمیشن
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 01:44am
کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم لاپتہ افراد کیمپ۔ فوٹو — فائل
کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم لاپتہ افراد کیمپ۔ فوٹو — فائل

لاپتہ افراد کمیشن کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیل قائم کردیئے گئے ہیں۔

کنوینئر انکوائری کمیشن سردار اختر جان مینگل کا کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈویژنل کمشنرز کی نگرانی میں قائم سیل میں جبری گمشدہ افراد کے کوائف جمع کروائیں، شکایات وفاقی اور صوبائی وزارت داخلہ کو بھیجی جائیں گی۔

سردار مینگل کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کبھی پارلیمانی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا ایجنڈا نہیں بنے، نوابوں کی تعداد بلوچستان میں بڑھ گئی لیکن کبھی کسی سردار نے متاثرہ خاندانوں سے ملنا گوارہ نہیں کیا کیونکہ ان کے بچے غائب نہیں ہوتے۔

کنوینئر انکوائری کمیشن نے کہا کہ جبری گمشدگی اور مسخ شدہ لاشیں ملنا سنگین مسئلہ ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین برسوں سے کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔

اجتماع میں سریاب شاہوانی، سرپرہ، ساسولی سمیت مینگل قبائل کی ممتاز شخصیات اور لوگوں نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی میں غیر مشروط شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

بلوچستان

quetta

missing person

AKHTAR MENGAL