Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ کل سنایا جائیگا

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ 15 نومبر کو محفوظ کیا گیا تھا
شائع 21 نومبر 2022 08:14pm
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ فوٹو — فائل
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن کراچی اور حیدر آباد میں بلیداتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ 15 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی کراچی اور حیدر آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی اور سہولیات فراہم کرے۔

ECP

karachi

Sindh government

Sindh Local Government Election