Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے

گزشتہ روز پہلے میچ میں ایکواڈور نے قطر کو 0-2 سے شکست دی تھی
شائع 21 نومبر 2022 03:28pm
فٹبال ورلڈ کپ کے قطر میں مقابلے جاری
فٹبال ورلڈ کپ کے قطر میں مقابلے جاری

قطر میں کھیلے جانے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کا آج دوسرا روز ہے، جہاں آج 6 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

پہلے میچ میں انگلینڈ اور ایران کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور سینیگال کا جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات 9 بجے ایک دوسرے پر جھپٹیں گی۔

دوسرے روز کے تیسرے اور آخری میچ میں امریکا اور ویلز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، احمد بن علی اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز رات 12بجے ہوگا۔

فٹبال ورلڈ کپ:ایکواڈور کے ہاتھوں قطر 0-2 سے شکست

گزشتہ روز کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ایکواڈور نے میزبان قطر کو باآسانی 0-2 سے شکست دی تھی، دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔

البیت میں فٹبال ورلڈکپ کا افتتاحی ٹاکرا ایکواڈور کی ٹیم قطر پر آغاز سے حاوی رہی۔

ویلنسیا نے سولہویں منٹ پر پنالٹی پر گول کیا۔ 31 ویں منٹ میں ویلنسیا نے ایک گول داغ دیا، ہاف ٹائم تک مقابلہ 0-2 رہا۔ دوسرے ہاف میں سخت مقابلہ ہوا، ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے بھی ہوئے لیکن اس ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور ایکواڈور نے میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football