Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈونیشیا میں5.6 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی

زلزلے سے متعددعمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 300 سے زائد افراد زخمی
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2022 10:26pm
انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ
انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ

انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 162 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے متعددعمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث اب تک 162 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، زلزلے کے بعد سے اب تک درجنوں آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

earthquake

Jakarta

Indonesia

5.6 magnitude