Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
شائع 21 نومبر 2022 10:48am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا استفسارکیا کہ کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہوگیا ہے؟ کیا فرد جرم عائد ہو گئی ہے؟ ۔

جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فرد جرم عائد ہونی ہے ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

pti

Islamabad High Court

shehbaz gill

Justice Aamer Farooq