Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جا سکتا ہے، اسلام آباد پولیس

دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشنز کئے جائیں گے، ترجمان پولیس
شائع 20 نومبر 2022 08:26pm
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر
تصویر بزریعہ بزنس ریکارڈر

ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کیلئے کیپیٹل پولیس کے افسران کا اجلاس ہوا جس میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ کوئی بھی سیاسی سرگرمی قانون کے مطابق اور انتظامیہ کی اجازت سے ہوگی، کسی قسم کے غیرقانونی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ چھبیس نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشنز کئے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر تعینات نفری کی رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات کی نگرانی سی پی او ہیڈ کوارٹر کریں گے، ڈیوٹی پرتعینات تمام اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران سے ملاقات کی جس میں 26 نومبر پاور شو کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی جلسے کے دوران مری روڈ اور میٹرو بس سروس کو بند رکھنے کی تجویز پرغورکیا گیا۔

islamabad police

Haqeeqi azadi march

PTI march Rawalpindi

Politics Nov21 2022