Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حقیقی آزادی مارچ تحریک نہیں،ایک انقلاب ہے: میاں اسلم اقبال

شریف اور زرداری خاندانوں نے ملک کو رسوائی کے سواکچھ نہیں دیا۔
شائع 20 نومبر 2022 02:55pm
میاں اسلم اقبال (فوٹو:فائل)
میاں اسلم اقبال (فوٹو:فائل)

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ تحریک نہیں،ایک انقلاب ہے، لندن میں بیٹھا عدالتی سزا یافتہ مجرم عوامی لیڈر عمران خان کے مقابلے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے-

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریف اور زرداری خاندانوں نے ملک کو رسوائی کے سواکچھ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں نےذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی، دونوں خاندانوں کی کرپشن سے ملک بدنام اورکنگال ہوا۔ امپورٹڈ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے اور اتحادیوں کو خوش رکھنے کیلئے قومی وسائل ضائع کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہازی سائز وفاقی کابینہ کی کارکردگی مایوس کن ہے- لندن میں بیٹھا عدالتی سزا یافتہ مجرم عوامی لیڈر عمران خان کے مقابلے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، مفرور مجرم کو قوم کی قسمت کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں۔

pti

punjab

Mian Aslam Iqbal

Haqeeqi azadi march