Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کواشتعال انگیز ٹوئٹس کرنے پر معطل کیا گیا تھا
شائع 20 نومبر 2022 01:37pm
6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو معطل کیا تھا۔تصویر: وینٹی فئیر
6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو معطل کیا تھا۔تصویر: وینٹی فئیر

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پول کے ذریعے صارفین سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی سے متعلق پوچھا گیا تھا۔ جس کے جواب میں 51 فیصد صارفین نے حامی بھری تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 134 ملین لوگوں نے ٹرمپ کے حوالے سے پول کو دیکھا اور51 فیصد نے اپنی رائے کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا تھا۔

Donald Trump

ٹویٹر