Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر عمران خان کی قطر کو مبارکباد

پہلی بار کوئی مسلم ملک سب سے بڑے عالمی ایونٹ کا میزبان ہے
شائع 20 نومبر 2022 10:59am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قطر کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹرپر جاری بیان میں عمران خان نے آج سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے کامیابی سے انعقاد کے لئے قطر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی مسلم ملک دنیا میں کھیلوں کے اس سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کا میلا آج سے قطر میں سجے گا، تیاریاں مکمل

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا میلا آج سے قطر میں شروع ہورہا ہے، جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ایونٹ کے تمام میچز قطر کے 8 مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

pti

imran khan

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football