Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پتنگ کی ڈور نے شہری کی جان لے لی

سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی
شائع 20 نومبر 2022 11:58am
تصویر/انٹرنیٹ
تصویر/انٹرنیٹ

لاہورمیں پتنگ کی ڈور نے شہری کی جان لے لی جس پر سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

یتیم خانہ چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ساتھ ہی پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

lahore

Punjab police