Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں 3 ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال

کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو بسوں میں فری شٹل سروس دی جارہی ہے
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2022 04:38pm
مچھ ریلوے اسٹیشن
مچھ ریلوے اسٹیشن

بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 3ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال کردی گئی۔

بلوچستان سے 3 ماہ بعد پہلی ٹرین پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو بسوں میں فری شٹل سروس دی جارہی ہے، 164مسافر روانہ کردیے گئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب آنے سے کوئٹہ سے ریل سروس 22 اگست کے بعد معطل کردی گئی تھی، 3ماہ کے بعد ریل سروس کا آج دوبارہ آغاز کیا گیا ہے جس کی ابتدا پشاور جانے والی جعفرایکسپریس سے کیا گیا ہے۔

10بوگیوں پر مشتمل جعفر ایکسپریس ٹرین سکھر، لاہور اور راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ہیرگ پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور تعمیراتی کام جاری ہونے کے باعث ٹرین سروس مچھ اسٹیشن سے شروع کی گئی ہے، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے مچھ تک مسافروں کو مفت شٹل سروس مہیا کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق انگریز دور میں تعمیر کیے جانے والا پل اگست کے مہینے میں مون سون بارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث بہہ گیا تھا جس کی مکمل تعمیر جنوری میں متوقع ہے۔

بلوچستان

quetta

much

railway station

Pakistan Floods

jaffar express