Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو کتنے کروڑ ڈالر دیے جائیں گے؟

فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لئے 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم مختص
شائع 20 نومبر 2022 09:04am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ الجزیرا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ الجزیرا

فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لئے 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

رنر اپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ ڈالر آئیں گے، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی حقدار ہوگی جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالرز کھے گئے ہیں۔

پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کی ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملیں گے، نویں سے سولہویں پوزیشن تک کی ٹیمیں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر گھر لے جائیں گی جبکہ بقیہ 16 ٹیموں کو فی کس 90 لاکھ ڈالرملیں گے۔

فٹبال کے عالمی میلے کے لئے قطر میں 7 اسٹیڈیمز تعمیر

فٹبال کے عالمی میلے کے لئے قطر میں عالمی معیار کے 7 اسٹیڈیمز تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ ایک اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔

قطر میں فٹبال کی عالمی جنگ کے لئے 8 اسٹیڈیمز میں مقابلے ہوں گے، لوسیل اسٹیڈیم ورلڈ کپ کا سب سے بڑا وینیو ہے، اسٹیڈیم کٹوری کی شکل اور پیچیدہ ڈیزائن میں تیارکیا گیا ہے، 80 ہزار کی گنجائش والا اسٹیڈیم فائنل کا بھی میزبان ہوگا۔

اسٹیڈیم البیت کو قطری خانہ بدوشوں کے خمیے سے تشبیح دی گئی ہے، جہاں 60 ہزار تماشائی بیٹھ سکتے ہیں۔

اسٹیڈیم نائن سیون فورشپنگ کنٹینرز سے تیار کیا گیا ہے، نائن سیون فورقطر کا انٹرنیشنل ڈائلنگ کوڈ بھی ہے، ایونٹ کے بعد اسے ختم کردیا جائے گا۔

ال تُھمامہ اسٹیڈیم کا ڈیزائن عرب دنیا کی روایتی ٹوپی ”غافیہ“ کی طرز پر بنایا گیا ہے جبکہ 1976 میں تعمیر ہونے والے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

الریان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان واقع اسٹیڈیم کو ایجوکیشن سٹی کا نام دیا گیا، احمد بن علی اسٹیڈیم خطے کے ریت کے ٹیلوں کی عکاسی کرتا ہے۔

آٹھواں وینیو ال جنوب اسٹیڈیم ہے، ڈیزائن قطرکی روایتی ”دھو“ کشتیوں سے متاثر ہوکر تشکیل دیا گیا ہے۔

گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے اسٹینڈز اور گراؤنڈز میں ائیرکنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں۔

qatar

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football